سائرہ کو شہروز کے ساتھ کام کرنا عجیب کیوں لگا؟

شہروز سبزواری سے طلاق لینے کے بعد ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے والی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے کہا ہے کہ انہیں شوٹنگ کے دوران اپنے سابقہ شوہر کے ساتھ کام کرنا بڑا عجیب لگ رہا تھا لیکن مجبوری تھی۔ یاد رہے کہ شہروز سبزواری اور سائرہ کی فلم بے بی لیشیئس (Babylicious) فروری میں ریلیز کے لیے تیار ہے اور دونوں کے ‘عجیب و غریب’ انٹرویو کے بعد شائقین دونوں کے درمیان آن اسکرین کیمسٹری دیکھنے کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔ طلاق کے ڈھائی سال بعد سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری اپنی فلم بے بی لیشیئس کی پروموشن کے لیے متعدد انٹرویوز میں ایک ساتھ نظر آرہے تھے۔ دونوں کے ایک انٹرویو کے دوران شہروز اپنی سابقہ اہلیہ کے جوابوں پر کافی زیادہ حیران نظر آئے۔
پروگرام کی میزبان نے پوچھا کہ 2020 میں طلاق کے بعد انہیں ایک ساتھ فلم میں کام کرتے ہوئے کیسا لگا۔ اس پر شہروز نے پہلے جواب دیتے ہوئے کہا کہ “ہم ایک ساتھ کام کرتے ہوئے پر سکون تھے، میں صرف اپنے بارے میں بات کروں گا۔ میزبان نے کہا کہ وہ فلم کے بارے میں نہیں بلکہ خود ایک ‘جوڑے’ کے بارے میں بات کر رہی ہیں کہ کیا انہیں ایک ہی سیٹ پر رہنا مشکل لگ رہا تھا یا وہ کمفرٹیبل تھے؟ صنفِ آہن کی معروف سٹار سائرہ یوسف نے کہا کہ فلم کے سیٹ پر شہروز کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہیں بہت عجیب لگتا تھا۔ یقینی طور پر انہیں شوٹنگ کے دوران الجھن ہوتی تھی۔ سائرہ نے کہا، ‘یقیناً ایسا پریشان کن ہوتا ہے جب آپ پہلے جیون ساتھی بنتے ہیں اور پھر علیحدہ ہو جاتے ہیں۔ اسکے بعد آپ آگے بڑھ جاتے ہیں لیکن پھر سے اکٹھے ہونا کافی عجیب لگتا ہے۔ بار بار پرانی باتوں کو دہرانے سے اچھا نہیں لگتا بلکہ تکلیف ہوتی ہے۔ سائرہ نے مزید کہا کہ، “لوگوں کو اسکرین پر جو کچھ نظر آتا ہے اس کی عادت ڈالنے میں وقت لگتا ہے۔’ اس پر شہروز نے کہا کہ، “بالکل لوگ یہ بھی سوچ سکتے ہیں کہ ہم طلاق کے باوجود اس صوفے پر اکٹھے کیوں بیٹھے ہیں۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں سائرہ نے ایک ماں ہونے اور اپنی طلاق کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب وہ اپنے ساتھی سے علیحدگی کے عمل سے گزر رہی تھیں وہ اپنی ذاتی زندگی بارے میڈیا کی سنسنی خیزی کے بارے میں بے چینی محسوس کرتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے دھوکہ کھانا محسوس نہیں ہوتا کیونکہ میں نے دنیا سے زیادہ توقعات وابستہ نہیں کی تھیں۔ سٹار نے کہا کہ ”مجھے ایسا لگتا ہے جیسے آپ کی ذاتی زندگی کو ذاتی ہی رہنا چاہیے اور اپنے ذاتی معاملات دنیا کے سامنے نہیں لانے چاہئیں”۔
میشا نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام کیوں لگایا تھا؟
