نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کا نام آئین کیساتھ مذاق ہوگا

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 15 دن رہ گئے ہیں نگران حکومت اور اُس کے وزیراعظم کا اعلان انتہائی اہم ہوگا جس سے الیکشن کے شفاف ہونے یا داغدار ہونے کا بھی قوم کو پتا چل جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی نگران وزیراعظم کی خواہش خبر تو بن سکتی ہے لیکن سارے الیکشن کو سوالیہ بنا کر رسوا بھی کرسکتی ہے، اگر ڈار نگران وزیراعظم ہوگا تو خاک نیوٹرل الیکشن ہوگا، اگر اسحاق ڈار کا نام آتا ہے تو یہ آئین اور قانون کے ساتھ مذاق کے مترادف ہوگا اگر اس قسم کے الیکشن کروانے ہیں تو یہ جمہوریت کی بدنامی کی شروعات ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے اتنی مشکل سے اپنے کیس ختم کرانے کیلئے قانون بنائے ہیں انہیں ترمیم شده طاقتور نگران وزیراعظم کی ضرورت ہے تاکہ جو کیس 15 مہینے میں ختم کرائے ہیں اُن کے شکنجے میں دوبارہ نہ آجائیں کیونکہ نیب کے کیس کا فیصلہ ابھی سپریم کورٹ سے آنا باقی ہے،جس گھر میں بجلی کا بل پہنچ گیا ہے وہاں صف ماتم بچھی ہوئی ہے اور ابھی گیس

سپریم کورٹ کا سوموٹو، فوجی عدالتوں سے بھی زیادہ متنازع کیوں؟

کا بل اضافے کے ساتھ آنا باقی ہے۔

Back to top button