پی ٹی آئی ایجنڈا بڑھانے والا چیف جسٹس مستعفی ہو جائے

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والا چیف جسٹس عہدے سے فی الفور مستعفی ہو جائے، اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ عدالتیں قوموں کو بحرانوں سے نکالتی ہیں نہ کہ بحرانوں میں دھکیلتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے نہ جانے کونسا اختیار استعمال کر کے اکثریتی فیصلے پر اقلیتی رائے مسلط کر دی۔ نواز شریف نے مطالبہ کیا کہ اپنے منصب اور آئین کی توہین کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والا چیف جسٹس مزید تباہی کرنے کے بجائے فی الفور مستعفی ہو جائے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے بعد وفاقی حکومت نے بھی چیف جسٹس سے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
