سپانسرشپ حج سکیم میں مزید 9 دن کی توسیع
وزارت مذہبی امور کی جانب سے سپانسر شپ حج سکیم میں مزید 9دن کی توسیع کردی گئی۔سپانسر شپ سکیم کے تحت حج درخواستیں31دسمبر تک جمع ہوں گی۔
ترجمان کے مطابق ریگولرحج سکیم میں درخواست جمع کرنے کا آج آخری دن تھا ۔ریگولرسکیم میں حج درخواستیں کوٹے سے زائد موصول ہوئیں۔