ٹریژری بلزکی نیلامی سے سٹیٹ بینک نےہدف حاصل کرلیا

سٹیٹ بینک نے ٹریژری بلزکی نیلامی سے 775ارب 90 کروڑ روپے ہدف سے زائدحاصل کرلئے۔

اعدادوشمارکے مطابق 15 اکتوبر کو ہونے والی نیلامی سے 750 ارب روپے حاصل کرنے کاہدف مقرر کیا گیا تھا، جبکہ نیلامی کیلئے مجموعی طورپر1849 ارب 10 کروڑ روپے کی بولیاں موصول ہوئی تھیں۔

ایک ماہ مدت کے ٹریژری بلزکی نیلامی سے182ارب 40 کروڑ روپے، تین ماہ کی مدت والے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 321 ارب 80 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔

اسی طرح 6 ماہ مدت کے ٹریژری بلزکی نیلامی سے60 ارب 90 کروڑ روپے اورایک سالہ مدت کے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 210 ارب 80 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔

ایک سے چھ ماہ تک کی مدت کے حامل ٹریژری بلز پر منافع کی شرح میں گزشتہ بولی کے مقابلہ میں 4سے لے کر 5 بیسس پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ ایک سال مدت کے بلز پر منافع کی شرح میں 6 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

Back to top button