دنیا بھر میں 3 ارب سے زائد افراد دماغی مسائل کا شکار نکلے

دنیا بھر میں 3 ارب سے زائد افراددماغی مسائل کا شکار نکلے عالمی ادارہ صحت نےشدید تشویش کا اظہار کردیا۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا بھر میں 3 ارب سے زائد افراد نیورولوجیکل مسائل کا شکار ہیں اور ہر سال 1 کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد ان بیماریوں کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔
ادارے نے بتایا کہ دنیا کے صرف 63 ممالک میں نیورولوجیکل بیماریوں کے لیے قومی پالیسی موجود ہے، جب کہ صرف 34 ممالک میں ان بیماریوں کے لیے مخصوص فنڈنگ فراہم کی جاتی ہے، یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ دماغی صحت کے مسائل کے لیے عالمی سطح پر مربوط اور مؤثر اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے مزید کہا کہ نیورولوجیکل بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہیں، لیکن غریب اور دیہی علاقوں میں صحت کی سہولتوں کی کمی، مالی مشکلات اور سماجی بدنامی کی وجہ سے لوگ علاج سے محروم رہ جاتے ہیں۔
