افغانستان کی مسلط کردہ جنگ کا مزہ افغانی بھی چکھیں : رانا ثنا اللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے ہم پر جنگ مسلط کی ہے، افغانی اس جنگ کا مزہ چکھیں،اب جو جنگ ہوگی اس کا ہم ہی نہیں افغان طالبان بھی شکار ہوں گے۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہم تو پہلے ہی حالت جنگ میں ہیں،افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج نے بیس پچیس سال سے ہمیں حالات جنگ میں مبتلا کر رکھا ہے۔
سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ تو عام جنگ سے بھی بُری ہے، چھپا ہوا دشمن سامنے کے دشمن سے کہیں زیادہ خطرناک ہوتاہے۔
وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ افغان طالبان نے ہم پر جنگ مسلط کی ہے اور اب ہم نے انہیں بھی اس جنگ میں لپیٹا ہے۔افغانی اس جنگ کا مزہ چکھیں،اب جو جنگ ہوگی اس کا ہم ہی نہیں افغان طالبان بھی شکار ہوں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں سےکسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی، دہشت گرد ہمارے افسران اور جوانوں کو شہید کررہے ہیں، ان کے ساتھ کیا مذاکرات کریں گے؟
