باجوڑ: وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب کے گھر پر دستی بم حملہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے باجوڑ میں واقع گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کر دیا،حملے میں گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے قبائلی امور مبارک زیب کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے کیے گئے دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم بم کے پھٹنے سے گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔
ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا،حکام کے مطابق یہ مبارک زیب خان کے گھر پر تیسرا حملہ ہے۔
یاد رہے مبارک زیب خان نے 2024ء کے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔
