سٹیٹ بینک نےتصدیق کےبغیراکاؤنٹس بلاک کرنے سے روک دیا

سٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو حکم دیا ہے کہ کسی قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے بغیر اکاؤنٹس بلاک نہ کریں۔

ترجمان سٹیٹ بینک کی جانب سے عدالتی حکم پر عمل درآمد رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے سٹیٹ بینک کو اندرونی میکانزم طے کرکے ہدایات جاری کرنے کا کہا تھا۔عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں سٹیٹ بینک نے غیر ارادی اور احتیاطی پابندیوں سے بھی بینک اکاونٹ ہولڈرز کو نقصان نا پہنچانے کا حکم دیا ہے۔

سٹیٹ بینک نے عدالتی حکم پر ملک بھر کے بینکوں کو نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ بینک ہدایات پر مکمل عمل درآمد کیلئےمناسب اندرونی میکانزم بھی وضع کرسکتے ہیں۔

Back to top button