عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنے کےلیے اقدامات کررہے ہیں : وزیر قانون

 

 

 

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنے کےلیے عملی اقدامات کررہی ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اسلام نے تصفیے اور باہمی مفاہمت پر زور دیا ہے، اس لیے معاشرے میں تنازعات کو گفت و شنید اور سمجھوتے کے ذریعے حل کرنا ناگزیر ہے۔
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ عدالتوں میں مقدمات کی غیر معمولی تعداد لمحۂ فکریہ ہے اور اسی وجہ سے حکومت مقدمات کی بروقت سماعت کےلیے عملی اقدامات کررہی ہے تاکہ عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کیا جاسکے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!