کاروباری ہفتے کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دن کے آغاز پر ابتدائی گھنٹوں میں ہی پی ایس ایکس 100 انڈیکس 2,242 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 77,360 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران اب تک انڈیکس میں مجموعی کمی 2.25 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

 پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان

گذشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی مارکیٹ میں منفی رجحان رہا تھا، جب 100 انڈیکس 4,525 پوائنٹس کم ہو کر 179,603 پر بند ہوا۔ اس ہفتے کے دوران انڈیکس 7,413 پوائنٹس کے بینڈ میں حرکت کرتا رہا اور مارکیٹ میں مجموعی طور پر 4.31 ارب شیئرز کے سودے 212 ارب روپے میں طے پائے۔

مارکیٹ کی کل سرمایہ کاری (مارکیٹ کیپٹلائزیشن) 523 ارب روپے کم ہو کر 20,359 ارب روپے رہ گئی۔

Back to top button