سپریم کورٹ نے عمر چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے کیس کے ساتھ منسلک کردیا

سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا 9 مئی کا کیس بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیس کے ساتھ منسلک کر دیا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عمر سرفراز چیمہ کےخلاف 9 مئی کا کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس نےکہا کہ اس کیس کو عمران خان کےکیس کے ساتھ آئندہ ہفتے سنا جائے گا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ چاہتے ہیں جسمانی ریمانڈ کے کیسز کے فیصلوں میں یکسانیت ہو، عمران خان کا کیس بھی جسمانی ریمانڈ کا ہےاور عمر سرفراز چیمہ کا کیس بھی اسی نوعیت کا ہے۔

اس دوران عمر سرفراز کے وکیل نے کہاکہ میرے مؤکل کو گرفتار کرنے کےبعد ایف آئی آر درج کی گئی، اس پر پنجاب حکومت کے وکیل نے کہاکہ عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کا ایک دن بھی جسمانی ریمانڈ نہیں دیا، عمر سرفراز سےپستول برآمد کرنی ہے۔

دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلیے جہاد جاری رہےگا : وزیر اعظم

 

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Back to top button