گورنر خیبرپختونخوا کا سیاحوں کی جان بچانے والے نوجوانوں کو عمرہ کروانے کا اعلان

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات کے سیلابی ریلے میں سیاحوں کی جانیں بچانے والے دو مقامی نوجوانوں کو عمرہ کرانے اور سول ایوارڈ دینے کے لیے وزیراعظم کو سفارش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان گورنر ہاؤس میں اس وقت کیا گیا جب گورنر فیصل کریم کنڈی سے محمد ہلال خان اور عصمت علی نے ملاقات کی، جنہوں نے حالیہ سیلابی ریلے میں جان پر کھیل کر سیاحوں کی مدد کی تھی۔

گورنر نے نوجوانوں کی بہادری، ایثار اور انسانیت دوستی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی شیلڈز بھی پیش کیں اور کہا کہ ان کا اقدام پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

بھارت ایس سی او میں جھوٹا مؤقف منوانے میں ناکام رہا: خواجہ آصف

 

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر ان نوجوانوں کو عمرہ پر بھیجیں گے، اور ان کے لیے اعلیٰ سول ایوارڈ کی سفارش بھی وزیراعظم کو ارسال کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے دریائے سوات میں طغیانی کے باعث کئی سیاح پانی میں بہہ گئے تھے، جن میں سے اب تک 12 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ ایک بچہ تاحال لاپتا ہے۔ مقامی نوجوانوں کی فوری مدد سے کئی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکا۔

Back to top button