تحریک ا نصاف کو 8ستمبر کو جلسے کی باقاعدہ اجازت مل گئی
پاکستان تحریک انصاف کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی باقاعدہ اجازت مل گئی۔
جلسے کی اجازت پاکستان تحریک انصاف کے ریجنل صدر عامر مسعود مغل کی درخواست پر دی گئی۔ضلعی انتظامیہ نے 40 سے زاید شرائط پر پی ٹی ایئ کو جلسہ کرنے کی اجازت دی۔انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو سنگجانی کے مقام پر جلسہ کرنے کی اجازت دی۔جلسہ میں شرکت کرنے والے افراد کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
این او سی میں تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کیلئے کارکنان کو مخصوص روٹس دیئے گئے ہیں۔
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس،محفوظ شدہ فیصلہ کل سنایا جائے گا
-خیبرپختونخوا سے جلسے میں شرکت کیلئے آنے والے کارکنان موٹروے ایم ون سے اے ڈبلیو ٹی انٹرچینج سے پسوال روڈ جا سکیں گے