حماس نے جنگ بندی کی نئی تجاویزکی مخالفت کردی

حماس نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے اسرائیل کی نئی تجاویزکی سختی سے مخالفت کردی۔
حماس ترجمان نے کہاکہ اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ حماس کے قبول کیے گئے امریکی منصوبے پر رضامند ہوجائے۔ اسرائیلی وزیراعظم حماس کے خلاف جارحیت کو طول دینے کے لیے مذاکرات کا استعمال کررہے ہیں۔فوج نہ ہٹانے کی ہٹ دھرمی سے نیتن یاہو نے معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش کی ہے۔
دوسری جانب امریکی حکام نے کہاکہ وائٹ ہاؤس غزہ جنگ بندی کے لیے ایک نئی تجویز پیش کرنے کو تیار ہے جس کا مقصد جنگ بندی مذاکرات میں تعطل کے اہم نکات پر کام کرناتھا۔
میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر حملہ نہ ہوتا : ڈونلڈ ٹرمپ
حکام نے کہا کہ زیادہ تر معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے، مذاکرات کار اب بھی دو اہم رکاوٹوں کے حل کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے تھے۔
