وزیراعظم کا پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار
وزیراعظم شہبازشریف نےپاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کی راولپنڈی میں آرمی وار گیم کے اختتامی سیشن کاانعقاد کیاگیا جس میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے خصوصی شرکت کی۔وزیر اعظم کو وارگیم اور خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔
تقریب میں وزیر دفاع، وزیر خزانہ، وزیر اطلاعات، آرمی چیف اور اعلیٰ عسکری حکام نے وار گیم کے اختتامی سیشن میں شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاک فوج کے کلیدی کردار کو سراہا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایٹمی جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے حوالے سے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دشمن کی مہم جوئی کو ناکام بنانے اور ڈیٹرنس کو تقویت دینے کے لیے اختراعی تصورات اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو بھی سراہا۔
وزیر اعظم نے مسلح افواج کے خطے میں طاقت کے توازن کے لئے کردار کو سراہا۔وزیر اعظم نے نیکلولرائزڈ جنوبی ایشیا میں فروغ امن کے لئے مسلح افواج کی تعریف کی۔
وزیر اعظم نے کسی بھی جارحیت سے نمبرد آزما ہونے کے لئے افواج کی تیاریوں کی تعریف کی۔
سرکاری سکولوں میں انگلش سپوکن کلاس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ
آئی ایس پی آر کے طمباق عسکری قیادت نے ملکی سالمیت اور دفاع کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج پر قسم کے سیکیورٹی چیلجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ۔پاکستان کے خلاف ہر قسم مذموم عزائم ناکام بنادئیے جائیں گے ۔