دہشت گردوں کوجڑ سےاکھاڑپھینکیں گے،عطا تارڑ

وزیراطلاعات عطا تار ڑکاکہنا ہے کہ دہشت گرد برے لوگ ہیں اب انہیں جڑ سے اکھاڑ کر پھینکیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کالاہور میں یوتھ کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ دھرنے کا خرچہ کہاں سے آتا رہا کیونکہ کوئی ایک ہفتے کا دھرنے کا خرچہ نہیں اٹھا سکتا، خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو دوبارہ بسایا گیا۔ملک میں دہشت گردی کا ناسور اب بھی موجود ہے، دہشت گرد گوریلا وار کسی اخلاقیات کی پابندی نہیں کرتا، جب دہشت گردی کی کوئی اخلاقی حدود نہ ہو تو پھر سانحہ اے پی ایس ہوتا ہے اور دہشت گرد بلوچستان میں بھی دہشت گردی کر رہے ہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ای پی ایس میں کسی کو شک نہیں اس کے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا ہے، ہمیں اب گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کا چیلنج ہے۔ دہشت گرد کا کوئی دوست نہیں، ان کا تو کوئی مذہب نہیں ہوتا اور ان کو کے پی میں دوبارہ بسایا گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ لاہور و کراچی جیسے شہر میں دھماکے بند ہوئے 2013-17ء میں دہشت گردی کو ن لیگ نے بند کر دیا، دہشت گردی کیسے واپس آئی؟ جنوبی کے پی کے ساتھ پنجاب میں دہشت گردوں کی واپسی ہوئی، دہشت گرد کسی کے دوست نہیں بلکہ لوٹ مار اور بھتہ لینے والے ہیں، ٹی ٹی پی تو پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ اے پی ایس حملہ پر نظریہ بنایا گیا، ٹی ٹی پی نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کیں اور ملک میں بدامنی پھیلائی، اللہ کے ہاتھ میں زندگی ہے، دہشت گرد برے لوگ ہیں اب انہیں جڑ سے اکھاڑ کر پھینکیں گے، دہشت گردوں نے تو چھوٹے بچوں کو شہید کیا تو وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جمہوریت میں مجھے اور میری لیڈر کو برا بھلا کہہ دیں لیکن عوامی منصوبوں کو برا نہ کہیں، مرسڈیز والے بابوؤں کو جنگلا بس قبول نہیں جو ایک نرس ڈاکٹر انجینیئر کو بٹھا کر لے جاتی ہے۔

Back to top button