۹ مئی کے ملزمان کو ریلیف مل رہا ہے:مریم اورنگزیب
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی پرسخت تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ جو کام دہشت گرد جماعتیں نہیں کرسکیں وہ اس جماعت نےکیا ہے، سزا نہ دی گئی تو تمام دہشت گرد جماعتوں کو سیاسی جماعتوں کا سرٹیفکیٹ دینا پڑے گا۔۹ مئی کے ملزمان کو ریلیف مل رہا ہے۔
آرمی چیف اور اہل خانہ کے خلاف پی ٹی آئی ویب سائٹ سے پروپیگینڈا ناقابل برداشت ہے، وزیر اعظم
وزیر اطلاعات پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر ۹ مئی کےذمہ داروں پر پاکستان کا آئین اور قانون لاگو نہیں ہوتاتو پھر کسی شخص پر بھی قانون لاگو نہیں ہوتا۔چئیرمین پی ٹی آئی نے اعتراف کرلیا ہے کہ میں بھی ڈیجیٹل دہشت گرد ہوں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ ریاست کومانتے ہی نہیں اس لیےریاستی اداروں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔سیاست کو اس گند سےصاف کرنا پڑے گا۔اعلیٰ عدلیہ سے گزارش کرتی ہوں کہ آپ کو مجرم کو سزا دیناپڑے گی ورنہ کل دہشت گردوں کو بھی سرٹیفکیٹ دینا پڑےگا۔ یہ معاملہ سیاسی نہیں ریاستی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اعتراف کیاکہ ۹ مئی کی کال میں نےدی تھی۔اس کےثبوت عوام نے ٹی وی اسکرین پردیکھے۔ایک شخص نے 2014میں ریاست پر چڑھائی کی ملک پرحملہ کیا۔ملک کوجلانے کی تاریخیں دی جاتی رہیں۔ہم نے کبھی جنگی حالات میں پی ٹی وی کی ٹرانسمیشن بند نہیں دیکھیں۔یہ منصوبہ بندی کےتحت 2014سےریاستی اداروں پرحملے کررہے ہیں۔ اب ان کو سزا دینے کا وقت ہے۔ انتشاری ٹولہ تیز ہوگیا ہے کیوں کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے۔