آرمی چیف اور اہل خانہ کے خلاف پی ٹی آئی ویب سائٹ سے پروپیگینڈا ناقابل برداشت ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتےہوئے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کے خلاف پروپیگینڈا کیا گیا، مخصوص ٹولےنے 9 مئی کو ملک کی جڑیں ہلانےکی کوشش کی اور ملکی اداروں پرحملے کیے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ زیر غور نہیں آیا
وزیر اعظم شہباز شریف نےکہاکہ 9 مئی کے ٹولے نے ملک کی جڑیں ہلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،آج وہ نئے ہتھکنڈوں سےنئی وارداتیں کر رہے ہیں،شہریوں اور فوج کومطعون کیاجارہا ہے، آرمی چیف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ سے پروپیگینڈا کیا جارہا ہے، کبھی ایسا دل خراش منظر نہیں دیکھا، کسی طور ایسا اقدام برداشت نہیں کریں گے۔
