کترینہ کیف کی خوبصورتی کاراز پتہ چل گیا
بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی خوبصورتی،فٹنس کا راز نیوٹریشنسٹ نے فاش کردیا۔
کترینہ کیف کی نیوٹریشنسٹ نے اداکارہ کی ڈائٹ پلان سے متعلق انکشاف کیا اور کہا کہ کترینہ کیف کی نیوٹریشنسٹ شویتا شاہ اور یوگا ٹرینر شلوکا نے بتایا کہ اداکارہ گھر کے بنے کھانے کو ترجیح دیتی ہیں اور باہر کے کھانوں سے گریز کرتی ہیں حتیٰ کہ وہ شوٹنگ میں بھی گھر کا بنا کھاناہی پسند کرتی ہیں۔اداکارہ خود کو چست رکھنے کیلئے روازنہ دوپہر اور رات کے کھانے کے بعد لازمی واک کرتی ہیں۔
کترینہ کیف کی خوراکمیں لوکی اور آملے کا جوس بھی شامل ہے ،اداکارہ سیاہ کشمش اور سونف کااستعمال بھی لازمی کرتی ہیں۔