پنڈت نے ابھیشیک اور ایشوریا کی علیحدگی کی پیشگوئی کردی
ہندو پنڈت جگن ناتھ گروجی نے اداکار ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان علیحدگی کی پیشگوئی کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 1سال سے ابھیشیک اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی خبریں زیرگردش ہیں ۔جبکہ دونوں کی جانب سے اس بات پرکوئی ردعمل نہیں دیاگیا۔
مکین امبانی کے بیٹے کی شادی میں بھی اشوریا رائے نے اپنی بیٹی جبکہ ابھیشیک نے امیتابھ بچن اور فیملی کے دیگر افراد کے ہمراہ شرکت کی تھی ۔
طلاق کی افواہوں کو اس وقت مزید ہوا ملی جب ابھیشیک نے سوشل میڈیا پر بھارتی صحافی کی جانب سے شیئر طلاق سے متعلق پوسٹ پر لائیک کیا تھا ۔
امیتابھ بچن کی پوسٹ نے بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی تھی ۔