معرکہ حق  میں پاکستان نے ایک قوم بن کر دشمن کا مقابلہ کیا : احسن اقبال

 

 

 

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وطن پر قربان ہونے کے جذبے نے معرکہ حق میں کامیابی دلائی، پاکستان نے ایک قوم بن کر دشمن کا مقابلہ کیا۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھاکہ مسلح افواج نے کئی گنا بڑے دشمن پر کاری ضرب لگائی،بھارت کے خلاف فتح نے پاکستان کو دنیا میں ایک نئی پہچان دی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا کہ امریکا ایران جنگ میں کردار ادا کرنے کی بڑی وجہ بھی معرکہ حق میں کامیابی تھی۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں عوامی مسائل حل کرنے کےلیے انتہائی سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا اور ملکی استحکام کےلیے مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔اب معرکہ ترقی نہ جیتا گیا تو معرکہ حق کا دفاع بھی زیادہ دیر تک نہیں کرسکیں گے۔ وطن کی ترقی وخوش حالی کے جذبے سے ہی معاشی معرکہ سر کیا جاسکتا ہے۔

ففتھ جنریشن فائٹر جیٹس،پاکستان کا بھارت کیلئے نیا سرپرائز تیار

انہوں نے کہاکہ وطن پر قربان ہونے کے جذبے نے معرکہ حق میں کامیابی دلائی، پاکستان نے ایک قوم بن کر دشمن کا مقابلہ کیا۔

 

Back to top button