معرکہ حق تاریخ عالم میں پاکستان کی عظمت کا باب بن چکا ہے : مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ معرکہ حق نے دشمن پر پاکستان کی ہیبت کا نشان ثبت کردیا، ثابت ہوا کہ ہم امن پسند ہیں لیکن وقت آئے تو بنیان مرصوص بھی ہیں، معرکہ حق تاریخ عالم میں پاکستان کی عظمت کا باب بن چکا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئرچیف اور نیول چیف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ دشمن 0-8 کی شکست کو کبھی فراموش نہیں کر پائے گا۔ پاکستان کی فتح اور بھارت کی شکست کی گواہی دنیا نے دی اور یہ گواہی دی جاتی رہے گی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ معرکہ حق نے دشمن پر پاکستان کی ہیبت کا نشان ثبت کردیا،ثابت ہوا کہ ہم امن پسند ہیں لیکن وقت آئے تو بنیان مرصوص بھی ہیں،معرکہ حق تاریخ عالم میں پاکستان کی عظمت کا باب بن چکا ہے۔دنیا نے دیکھا پوری قوم متحد اور یکسو ہوکر دشمن کے سامنے بنیان مرصوص بن گئی۔
مریم نواز نے کہا کہ پاک افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد نے دشمن کو سر جھکانے پر مجبور کردیا، بےباک قیادت نے معرکہ حق میں تاریخی فتح کی بنیاد رکھی۔آج دنیا بھر میں ہر محب وطن پاکستانی معرکہ حق کی کامیابی پر خوشی منارہا ہے۔
معرکہ حق میں پاکستان نے ایک قوم بن کر دشمن کا مقابلہ کیا : احسن اقبال
وزیر اعلیٰ مریم نواز نےکہا کہ پنجاب میں ہر شہر، ہر گاؤں، ہر گلی کوچے میں معرکہ حق کی خوشیاں منائی جارہی ہیں۔پوری قوم معرکہ حق کی کامیابی کا جشن منارہی ہے۔پاکستان کے شاہینوں نے پیشہ ورانہ حربی مہارت کے ذریعے دشمن سے اپنی برتری کا لوہا منوایا۔
