افغانستان عالمی دہشت گردی کا بڑا مرکز قرار : امریکی رپورٹ

 

 

 

امریکا کی سالانہ انسدادِ دہشتگردی رپورٹ میں ایک مرتبہ پھر افغانستان کو عالمی دہشت گردی کے خطرات کا سب سے بڑا مرکز قرار دیا گیا ہے۔

امریکی انسداد دہشتگردی رپورٹ 2026ء کے مطابق افغانستان میں ہونےوالے ایبی گیٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو واقعے کے صرف 43 دن بعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔ایبی گیٹ حملے کے مرکزی ملزم کو پاکستان نے گرفتار کرکے امریکی حکام کے حوالے کیا تھا،جس پر امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

یاد رہے کہ ایبی گیٹ حملہ اگست 2021ء میں کابل ایئر پورٹ کے قریب امریکی انخلاء کے دوران ہوا تھا،جس میں متعدد امریکی اہلکار اور افغان شہری مارے گئے تھے۔

انسداد دہشت گردی رپورٹ میں القاعدہ اور داعش خراسان کو امریکا اور عالمی سلامتی کےلیے بدستور سنگین خطرہ قرار دیاگیا ہے،امریکا نے اعلان کیا ہےکہ ان دہشت گرد گروہوں کے خاتمے کےلیے نا صرف اپنی کارروائیاں تیز کی جائیں گی بلکہ شراکت دار ممالک کی معاونت میں اضافہ بھی کیاجائے گا۔

رپورٹ کےمطابق خطے میں شدت پسند تنظیمیں اب بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھےہوئے ہیں، جس کےباعث عالمی سکیورٹی کو مسلسل خطرات لاحق ہیں۔

 

 

Back to top button