بحرین میں پاسداران انقلاب سے تعلق رکھنے والے 41 افراد گرفتار

بحرین کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ایران کی پاسداران انقلاب سے تعلق رکھنے والے ایک گروہ کے 41 ارکان کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کارروائی بحرینی حکام کی جانب سے جاسوسی اور غیرملکی مداخلت کے حوالے سے ملنےوالی اطلاعات کےبعد کی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہےکہ زیر حراست افراد کےخلاف قانون کے مطابق تفتیش کا عمل جاری ہے۔
بحرینی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہےکہ مزید افراد کے تلاش کا عمل بھی جاری ہے اور ہر اس شخص کےخلاف ممکنہ طور پر قانونی کارروائی کی جائےگی جس کا تعلق ایرانی پاسدارن انقلاب سے ثابت ہوگا۔
افغانستان عالمی دہشت گردی کا بڑا مرکز قرار : امریکی رپورٹ
بحرینی حکام کے مطابق رواں سال 28 فروری کےبعد امریکی اور اسرائیلی حملوں سے شروع ہونےوالی کشیدہ صورت حال کےبعد پاسدران انقلاب سے تعلق رکھنے والے افراد کو گرفتار کیاگیا تھا۔
