آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود ترجیح ہے : نواز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہےکہ اگر ہم نے آزاد کشمیر میں ڈیلیور نہ کیا تو لوگ ناراض ہوں گے، ماضی میں آزاد کشمیر کی حکومت عوامی امنگوں پر پوری نہ اتر سکی، آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود ترجیح ہے۔
مری میں آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں جو پہلی مرتبہ یہ ماحول بنا ہے ہم سب کےلیے پریشانی کا باعث ہے،یہ اس لیے ہوا ہےکہ پچھلی حکومتوں نے اپنا فرض ادا نہیں کیا،جس طرح پنجاب کو بدلا اسی طرح آزاد کشمیر کو بھی بدلیں گے۔
نواز شریف کا کہنا تھاکہ اب عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی گنجائش نہیں ہے،اگر ہم نے آزاد کشمیر میں ڈیلیور نہ کیا تو لوگ ناراض ہوں گے،ماضی میں آزاد کشمیر کی حکومت عوامی امنگوں پر پوری نہ اترسکی،آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود ترجیح ہے،آزادکشمیر کے عوام پنجاب کی طرف دیکھ رہے ہیں، آزاد کشمیر میں زیادہ سے زیادہ فنڈز دینے چاہئیں، کوشش کروں گاکہ جو وعدے کیے ہیں ان پر پورا اتروں،آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت ہوگی۔
صدر ن لیگ نواز شریف نے کہاکہ آزاد کشمیر میں سڑکیں اور ہسپتال بننے چاہئیں، لوگوں کو روزگارکے مواقع اور سیاحت کو فروغ ملنا چاہیے،پنجاب کی سڑکیں دیکھ کر لوگوں کا دل کرتا ہے کہ ایسا آزاد کشمیر میں بھی ہو، آزاد کشمیرکے طلبہ کو لیپ ٹاپ اور سکالرشپ دیےجائیں۔
نواز شریف نے کہاکہ آزاد کشمیر کا الیکشن جیتنے والوں کو مبارک باد پیش کرت اہوں،جو الیکشن نہیں جیت سکے ان کو بھی شاباش دیتاہوں،آپ نے مخالفین کی مہم کا بھرپور مقابلہ کیا،کچھ شکایات ہم تک پہنچیں جس کا مجھے افسوس ہوا،ریاست میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی،امید نہیں تھی کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے کوئی شکایت کا موقع ملےگا،آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم تھا، ہم نے ہمیشہ مخالفین کے ساتھ اچھا سلوک کیا ہے،سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے،آزاد کشمیر کا ماحول ہمیشہ اچھا رہا ہے،اس کے اندر اس طرح کے جراثیم داخل ہوجائیں تو اچھی بات نہیں۔
کیا شہباز کی اتحادی حکومت مدت پوری کرے گی ؟
انہون نے کہاکہ مجھے اپنے کچھ ساتھیوں کے ہارنے کا بہت دکھ ہوا ہے،ان عوامل کو دیکھنا چاہیےجس سے وہ شکست سے دوچار ہوئے،ہمارے اچھے امیدوار تھے، ان کو شکست ہوئی ہےتو ان کی شکست کی وجوہات کی طرف جانا چاہیے،آزاد کشمیر الیکشن کے پہلے 2 مرحلوں میں ہمیں اکثریت مل چکی ہے،امیر مقام ایسے انتخابی مہم چلارہے تھے جیسے ان کا اپنا الیکشن ہو،ہمیں حوصلہ نہیں ہارنا۔
ان کا کہنا تھاکہ ملک آگے کی طرف بڑھ رہا ہے،ہم بہت جلد مسائل پر قابو پالیں گے،ہم نے اپنے منشور پر 100 فیصد عمل کرنا ہے، آزاد کشمیر پہاڑی علاقہ ہے یہاں ہیلی کاپٹر ہونا ضروری ہے،شہباز شریف آزاد کشمیر حکومت کو ہیلی کاپٹر دیں۔
