آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15، 16 میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع

 

 

 

ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا وقت ختم،ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی۔

آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے ایل اے 15 کے 9 اور ایل اے 16 کے 14 پولنگ سٹیشن شامل ہیں جہاں ری پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور 5 بجے تک جاری رہی، انتخابی حلقوں میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات میں پولنگ کا عمل پُرامن طریقے سے مکمل ہوا۔

ایل اے-15 سے 5000 جب کہ ایل اے-16 سے 7004 ووٹرز رجسٹرڈ تھے، ایل اے-15 سے پیپلزپارٹی کے نامور امیدوار سردار ضیا قمر،ن لیگ کے امیدوار مشتاق منہاس سے 1722 ووٹوں سے آگے ہیں۔

ایل اے 16 سے ن لیگ کے امیدوار میر اکبر خان، سردار قمر زمان سے 3225 ووٹوں سے آگے ہیں۔

خیال رہے کہ دونوں حلقوں میں 10 اگست کو عملہ نہ پہنچنے اور کشیدگی کے باعث پولنگ ملتوی کی گئی تھی۔

Back to top button