9 مئی کے واقعات پاکستانی تاریخ کا سیاہ باب ہیں : شیری رحمٰن

نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحمٰن نے 9 مئی واقعات کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات، شہداء کی یادگاروں اور قومی اداروں پر حملے دراصل پاکستان پر حملہ تھے۔
سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ بھٹو کی شہادت پر کارکنوں نے خود کو جلایا لیکن حملہ نہیں کیا اور شہید بی بی کی شہادت پر چاروں صوبوں میں کارکنوں نے احتجاج کیا تھا۔بی بی کی شہادت پر جلاؤ گھیراؤ ہوا لیکن ملٹری تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملہ نہیں ہوا اور بی بی کی شہادت پر پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا گیا۔
مرکزی رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمٰن کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات، شہداء کی یادگاروں اور قومی اداروں پر حملے دراصل پاکستان پر حملہ تھے اور پھر اس دن کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو قانون و آئین کے مطابق سزائیں دے کر مثال قائم کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سیاسی انتقام میں قومی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایاگیا،جو عناصر نوجوانوں کو ریاستی اداروں کےخلاف اکساتےہیں وہ قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔قوم اپنی افواج، شہداء اور قومی اداروں کےساتھ کھڑی ہے اور ہرسازش کو ناکام بنائےگی۔
سانحہ 9 مئی کے سینکڑوں مقدمات تاحال التواٗ کا شکار کیوں؟
رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمٰن نے کہاکہ معرکۂ حق میں افواجِ پاکستان نے اپنی قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کو واضح پیغام دیا اور پاکستان عالمی سطح پر مضبوط اور باوقار ملک بن کر ابھرا ہے،اس میں افواج پاکستان کا کلیدی کردار ہے۔افواج پاکستان ہمارے قومی وقار،سلامتی اور استحکام کی علامت ہیں۔
