کوئٹہ سے اندورن ملک کےلیے ٹرین سروس معطل

 

 

 

کوئٹہ سے اندورن ملک کےلیے ٹرین سروس معطل کردی گئی جس کی وجہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوگی۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس کی معطلی ناگزیر وجوہات کی بنا پر کی گئی ہے جس کے باعث کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد سے واپس کر دی جائے گی۔

ریلوے حکام کےمطابق کوئٹہ سے کراچی بولان میل کی سروس پہلے ہی معطل ہے جب کہ کوئٹہ سے چمن کےلیے بھی ٹرین سروس معطل ہے۔

 

Back to top button