وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ موسمیاتی صورتحال اور مون سون بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو ہر ممکن امداد اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں۔

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو متعلقہ صوبائی اداروں اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ مؤثر رابطہ برقرار رکھنے کی ہدایت بھی کی، جبکہ نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر میں اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو ملک کی موسمیاتی صورتحال، خصوصاً مون سون بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں اور متاثرین کی بحالی کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔

 

بیوروکریسی کو کبھی سیاست دانوں کی طرح جوابدہ نہیں بنایا گیا: خواجہ آصف

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Back to top button