پاکستانیوں کے خون کا بدلہ دہشتگردوں سے لیاجائیگا،وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کاکہنا ہے کہ  کہ مقدس پاکستانیوں کا خون گرا ہے اس کا بدلہ دہشت گردوں سے لیاجائے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گرد وں کو  اسپیس  ہر گز نہیں دینی چاہیے یہ دہشت گرد ہیں ان کو ناراض بلوچ نہ کہا جائے اسٹیٹ کی رٹ کو ہم اسٹیبلش کریں گے ہم مضلوم کے ساتھ کھڑے ہوں گے ظالم کا ساتھ نہیں دیا جاسکتا۔گڈ اور بیڈ وائیلنس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جھتوں کی بندوق کی نوک پر دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا آج لاہور آیا تھا فاتحہ کے لئے احمد قریشی کو بے دردی سے شہید کیا گیا تھااحمد قریشی نے جواں مردی کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

سرفراز بگٹی کاکہنا تھاکہ پنجاب کی عوام کو کہنا چاہتا ہوں کسی بلوچ نے کسی پنجابی کو نہیں مارا دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو مارا ہے ریاست اپنے معصوم شہریوں کے ساتھ کھڑی ہےان دہشت گردوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی بی ایل اے نے نو جگہ پر حملہ کیا وہ تمام سافٹ ٹارگٹ تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کاکہنا تھا کہ ظلم کا انجام بہت بھیانک ہے پاکستان کے خلاف ایک منظم قسم کی سازش کی جارہی ہےاس میں تمام طریقہ کار کو اختیار کیا جارہا ہے بلوچستان کے کیس میں وکٹم تو ریاست ہےسی پیک ہمارے مستقبل کے لئیے بہت بہتر ہے بلوچستان میں کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہےوہاں راء فنڈڈ گروپ دہشت گردی پھیلا رہے ہیں بلوچستان میں دہشت گرد ہیں جو معصوم لوگوں کا قتل کررہے ہیں۔

وزیراعظم کا مہنگائی کے اعشاریوں  میں کمی  پر اظہار اطمینان

سرفراز بگٹی کاکہنا تھا کہ جن لوگوں نے تئیس معصوم لوگوں کو شہید کیا ان سے کسی صورت بات نہیں ہوگی بلوچستان میں کوئی آرمی نہیں ہے یہ پیرا ملٹری فورس ہے سوات آپریشن کی اگر ضرورت پڑتی ہے تو اس کو بالکل کیا جاسکتا ہے دشمن کا پتہ نہیں ہے وہ سوسائٹی کے اندر سے حملہ کررہے ہمارے دل شہداء کے ورثاء کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہم اس پر انتہائی غمگین ہیں یہ راء فنڈڈ وار ہے۔

Back to top button