وزیراعظم کا مہنگائی کے اعشاریوں  میں کمی  پر اظہار اطمینان

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےافراط زر کی شرح اور پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مہنگائی کے اعشاریوں  میں کمی  پر اظہار اطمینان کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ جولائی 2024 میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی اور افراط زر کی شرح 11 فیصد پر آگئی۔معاشی ماہرین کی جانب سے ستمبر کے مہینے میں افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیشنگوئی خوش آئند ہے۔فچ کے بعد حال ہی میں الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے جو کی عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کا اعتراف ہے ۔

 پاکستانوں کے خون کا بدلہ دہشتگردوں سے لیاجائیگا،وزیراعلیٰ بلوچستان

شہبازشریف نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے۔حکومت کی رائیٹ سایئیزنگ پالیسی پر  بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے جس کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں,  اس کے معیشت پر مثبت اثرات جلد نمایاں ہونگے ۔وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو بلوں کی مدد میں ایک بڑا ریلیف دیا گیا۔آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی گئی ہے ۔ہماری حکومت تمام فوائد عام آدمی تک منتقل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔حکومتی معاشی اور مالیاتی ٹیم کی محنت سے معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے ۔عوام کی مشکلات کا احساس ہے؛ حکومت عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے دن رات کام کر رہی ہے۔

Back to top button