لیبیا میں کشتی الٹ گئی ،پاکستانیوں سمیت 65مسافرسوار تھے،دفترخارجہ

لیبیا کے ساحل کے قریب بحری حادثہ پیش آیا ہے۔65 مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی۔حادثے میں پاکستانی شہری بھی متاثر ہوئے ہیں۔طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے نے بھی حادثے کی تصدیق کی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے لیبیا میں ایک اورکشتی حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کو لے جانے والی کشتی حادثےکا شکار ہوئی ہے۔
لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹی۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم زاویہ اسپتال روانہ کردی گئی ہے،پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم مقامی حکام کی معاونت کریگی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کرائسز مینجمنٹ یونٹ متحرک کردیا گیا ہےاورکشتی حادثے میں متاثرہ پاکستانیوں کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
