ماہانہ 52لاکھ کمانےوالالڑکاتوجہ کامرکز بن گیا

ایک 17 سالہ برطانوی نوجوان سوشل میڈیا پراپنی ذریعہ آمدنی کی وجہ سے مشہور ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق17 سالہ کیلن میکڈونلڈ اپنےخودساختہ اسٹیکرز بیچ کر حیرت انگیز طور پر ماہانہ19,000 ڈالرز کما رہاہےجو کہ پاکستانی کرنسی میں52 لاکھ سے زائد بن جاتےہیں۔
ڈیجیٹل دورمیں غیرروایتی طریقوں سےپیسہ کماناتیزی سےمقبول ہو گیاہے۔ نوجوان افراد مواد کی تخلیق اورڈیجیٹل مارکیٹنگ جیسےشعبوں میں کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔
برطانوی نوجوان نے تہواروں کےموسم کےدوران ایک منفردطریقہ اختیار کیا ہے۔کیلن نےاسٹیکرز فروخت کرکےہرماہ 19,000ہزارڈالرز کمانےشروع کردیے ہیں۔
کیلن میکڈونلڈ اپنے خود ساختہ اسٹیکرز کے کاروبارسے یہ دولت کما رہے ہیں اور یہ سب ان کی49 سالہ والدہ کیرن نیوزہم کیوجہ سےہےجنہوں نے بیٹے کو دو سال قبل کرسمس کےلیےایک ڈیجیٹل ڈرائنگ،کٹنگ اور پرنٹنگ مشین دی تھی۔
کیلن نے ٹرانسفرپرنٹ کرنا شروع کر دیا جسے اس نےپھرشیشے کی ایک شیٹ اور ایکریلک پر چسپاں کیا- اورجب اس نے انہیں فیس بک پرشیئرکیا تواسےآرڈرز ملنا شروع ہوگئے۔
2024کےآغاز میں وہ ایک مہینےمیں200 کے قریب اشیاء فروخت کررہا تھا جس میں اس نےکالج کےبعد دن میں تین گھنٹے گھر پر کام کرتےہوئےاچھا خاصا پیسہ کمانا شروع کردیا۔
