چیمپئنز ٹرافی کےشیڈول کا اعلان2ہفتوں میں متوقع
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025کےشیڈول کااعلان اگلے2ہفتوں میں متوقع ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ کوتاحال اپنی حکومت سےاجازت نہیں ملی،آئی سی سی نے چمپئنز ٹرافی کےلیےمتبادل پلان بھی تیارکررکھاہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈرافٹ شیڈول میں بھارت کےمیچز لاہورمیں کرانے کی تجویز دی ہے تاہم بھارت سمیت چند ٹیموں کےمیچز کی تاریخوں میں ردوبدل ہوسکتا ہے۔
آئی سی سی کاوفد آئندہ ہفتے پاکستان آمدپر پی سی بی حکام کوفیصلے سےمتعلق آگاہ کرےگا۔آئی سی سی وفد میں شعبہ ایونٹس، پروڈکشن اور سیکیورٹی ماہرین شامل ہوں گے۔
پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف تیسری مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپین بن گئے
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی سی سی نےچیمپئنز ٹرافی کے لیےمتبادل پلان بھی تیار کررکھا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈکو تاحال حکومت سےپاکستان میں کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں ملی۔
بھارت کی جانب سے مثبت پیشرفت کی امید
تاہم آئی سی سی کوآئندہ ایک ہفتے میں بھارت کی جانب سےمثبت پیش رفت کی امید ہے، بھارت کےعلاوہ دیگر7ممالک نےپاکستان میں کھیلنےکی رضامندی ظاہر کر رکھی ہے۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی2025 کےشیڈول کا اعلان تقریب کے ذریعے کیا جائے یا صرف سوشل میڈیا چینلز پر کیا جائے گا، اس حوالے سے حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔
عام طورپرآئی سی سی ٹورنامنٹ کےآغاز سے3 یا4 ماہ پہلےشیڈول کااعلان کرتا ہے، مینز ٹی20ورلڈکپ2024 کے شیڈول کااعلان4ماہ پہلے جنوری میں کیا گیا، اسی طرح، مینز ون ڈےورلڈکپ 2023 کےشیڈول کااعلان 3 ماہ پہلےجون میں ہوا تھا۔
واضح رہے ہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی19 فروری سے9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں میزبان پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور افغانستان شامل ہیں۔
1996 کے ون ڈے ورلڈکپ کےبعدپاکستان آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرےگا۔ کرک انفو نےاپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے تمام میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
بھارت کے میچ ایک ہی شہرمیں رکھنے کا فیصلہ
سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھارت کے تمام میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ لاہور میں واہگہ بارڈر کی وجہ سے میچز رکھے گئے ہیں تاکہ بھارتی شہری ان میچز میں آسانی سے شرکت کرسکیں۔
بھارت نےایشیا کپ2008 کے بعد سے پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا، جب کہ 13-2012 میں پاکستان کے دورہ بھارت کےبعد سےدونوں ممالک کےدرمیان کوئی دو طرفہ سیریز بھی نہیں کھیلی گئی ہے۔
گزشتہ سال بھی ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کوملی تھی لیکن بھارت نےپاکستان آنے سےصاف انکارکردیاتھا جس کےبعد ہائبرڈ ماڈل کےتحت بھارت کےتمام میچز سری لنکا میں شیڈول کیے گئے تھے۔جہاں کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے آسانی سےسری لنکا کوشکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔
پاکستان اس چیمپئنزٹرافی میں دفاعی چیمپئن کے طور پر شریک ہوگا، آخری بار چیمپئنز ٹرافی2017 میں ہوئی تھی جو پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں جیتی تھی۔