پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف تیسری مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپین بن گئے

پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف تیسری مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپین بن گئے۔
آئی بی ایس عالمی اسنوکر چیمپئین شپ کےسنسنی خیز فائنل میں ایشین چیمپئین ایران کے علی گھرغوزلو کو پاکستان کے محمد آصف نے 3-5 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے 9 فریمز پر مشتمل فائنل میں بھی اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے حریف کھلاڑی کو بےبس کرکے رکھ دیا اور فتح اپنے نام کی، اس کامیابی کے ساتھ ہی محمد اصف تیسری مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپین بن گئے۔
محمد اصف نے اس فتح کےساتھ ہی بھارت کے پنکج ایڈوانی کا تین مرتبہ عالمی ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔
پاکستانی کیوئسٹ نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھاتےہوئے 6 سینچری بریک کرنےکا ریکارڈ بھی قائم کیا،انہوں نے قبرص کےکھلاڑی مائیکل جورجیو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-5 سے شکست دےکر فائنل میں رسائی پائی تھی۔
آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ون ڈے، ایک فاسٹ بولرکوآرام دینےکاامکان
فیصل آباد سےتعلق رکھنے والے 42 سالہ محمد آصف نےپہلی مرتبہ 2012 میں آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپین شپ جیتی تھی جبکہ 2019 میں دوسری دفعہ عالمی اسنوکر چیمپین بنےتھے۔
قبل ازیں عالمی چیمپیئن شپ میں محمد آصف نے متحدہ عرب امارات کےکھلاڑی محمد شہاب کو 1-4سے شکست دےکر فائنل فور میں جگہ بنائی تھی۔
دریں اثنا پاکستان اسنوکر اینڈ بلئیرڈ ایسوسی ایشن کےچیئرمین عالمگیر شیخ اور دیگر عہدے داران نے محمد آصف کو شاندار فتح پر مبارک باد پیش کی ہ اور اسے پاکستان کےلیے بہت بڑا اعزاز قرار دیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنےوالے ارشد ندیم کی طرح مسلسل تیسری مرتبہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کرن والے محمد آصف کو بھی پذیرائی ملےگی اور ان کو انعامات سےنوازا جائے گا۔
