جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 5 خارجی ہلاک،4 جوان شہید

جنوبی وزیرستان کےعلاقے کرامہ میں سیکیورٹی فورسز کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں5خارجی دہشت گردمارےگئےجبکہ بہادری سےلڑتےہوئے4جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آرکےمطابق جنوبی وزیرستان کےعلاقے کرامہ میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان جھڑپ ہوئی اور فائرنگ کےتبادلے میں5خارجی دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ فائرنگ کےتبادلے میں دہشتگردوں سےبہادری سے لڑتےہوئے4 جوان بھی شہید ہو گئے۔شہدا میں نائب صوبیدار تائب شاہ،لانس نائیک گلاب زمان، لانس نائیک مزمل محمود، لانس نائیک حبیب اللہ شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ علاقےمیں ممکنہ خارجی دہشت گردوں کےخاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

190ملین پاؤنڈ کیس:عمران خان،اہلیہ کی بریت کی درخواستوں پردوبارہ فیصلے کاحکم

آئی ایس پی آرنے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کےخاتمےکےلیے پرعزم ہیں، جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

ادھر، وزیراعظم شہباز شریف نےجنوبی وزیرستان میں شہید جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہےاورشہدا کے بلند درجات اوراہل خانہ کےلیےصبر جمیل کی دعا کی ہے۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نڈر جوانوں کی قربانیں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ4 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی اورجنوبی وزیرستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں6 خارجی دہشت گردوں کوہلاک کردیا تھا۔

آئی ایس پی آر نےبتایا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقےدیوسالی میں خارجی احمد شاہ عرف انتظارمارا گیا تھا جبکہ جنوبی وزیرستان کےعلاقے خرمنگ میں سیکیورٹی فورسزنےافغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

آئی ایس پی آر نےکہا تھا کہ پاکستان نےعبوری افغان حکومت سےبارہا مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقنی بنائے کا مطالبہ کیاہے۔توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پورےکرےگی جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسزسرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردی کےخاتمے کےلیے پرعزم ہے۔

Back to top button