وفاقی حکومت نے 9 نومبر یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کردیا
وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو یوم اقبال کےموقع پر سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا۔
وفاقی حکومت نے 9 نومبر بروز ہفتہ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیاہے جس کا کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہاگیا ہےکہ عام تعطیل کا اعلان 20 دسمبر 2023 کو سال 2024 کےلیے عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کی جاری کردہ فہرست کے مطابق کیاگیا ہے۔
آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاکستان کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا
دوسری جانب اسٹیٹ بینک نےاپنے اعلامیہ میں کہا ہےکہ بینک 9 نومبر 2024ء کو بند رہےگا۔رواں سال شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 147 واں یوم پیدائش منایا جائےگا۔
واضح رہےکہ ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کو ’یوم اقبال‘ کےطور پر منایا جاتا ہے۔