ملکی تاریخ کی مہنگی ایل پی جی،مافیانے70ارب عوام سے جیبوں سے نکال لئے

ملکی تاریخ کی مہنگی ترین ایل پی جی کی فروخت کے ذریعے ایل پی جی مافیا نے 60 سے 70 ارب روپے مہنگائی میں پسی ہوئی عوام کی جیبوں سے نکال لیے، عوام 309 روپے فی کلو گرام والی ایل پی جی 600 روپے سے بھی  زائد قیمت پر خریدتے رہے۔

ایران امریکا کشیدگی کے باعث توانائی بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل پی جی مافیا نے اپنی من مانی قیمت پر ایل پی جی فروخت کی بلکہ آج بھی بڑے دھڑلے سے سرعام فروخت کر رہے ہیں۔

پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں روزانہ 60 لاکھ کلو گرام سے بھی زیادہ ایل پی جی فروخت ہوتی ہے، اوگرا نے اس کی ماہ جون کے لیے قیمت 309 روپے فی کلوگرام مقرر کی مگر کہیں بھی اس قیمت پر ایل پی جی دستیاب ہی نہیں، ہر پلانٹ والے ہر کمپنی والے اور ہر دکان دار کا اپنا ہی ریٹ ہے عوام ملکی تاریخ کی مہنگی ترین ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

 

 

Back to top button