وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح وزیر اعظم ہاوس میں میں ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کی صدارت کرینگے۔وفاقی کابینہ ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لے گی،وفاقی کابینہ اقتصادی رابط کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔کابینہ بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے تجاویز کا بھی جائزہ لے گی۔اس معاملے پر ریلیف پیکج کے خدوخال کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔بارشوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

بجلی صارفین کو ریلیف کیلئے5بجلی کمپنیوں کو خطوط ارسال

Back to top button