منکی پاکس کی علامات کیا ہیں؟

ماہرین صحت نے بتایا کہ  منکی پاکس کی ابتدائی علامات میں بخار شامل ہوتا ہے جو عام طور پر شدید ہوتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ منکی پاکس ایک وائرس سے پیدا ہونے والی بیماری ہے جو انسانوں اور جانوروں دونوں کو متاثر کر سکتی ہے۔ اس کی علامات عام طور پر انفیکشن کے بعد 6 سے 13 دنوں میں ظاہر ہوتی ہیں، لیکن کچھ کیسز میں یہ 5 سے 21 دنوں تک بھی لے سکتی ہیں۔ بخار کے ساتھ شدید سردرد بھی محسوس ہو سکتا ہے۔پٹھوں میں درد: پٹھوں اور جوڑوں میں درد یا اکڑن کا سامنا ہو سکتا ہے۔ کمر میں درد بھی ایک عام علامت ہے۔ جسمانی کمزوری اور تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے۔

کالی مرچ صحت کیلئے کتنی فائدہ مند ہے؟ماہرین نے بتادیا

ماہرین نے مزید بتیا کہ منکی پاکس ہونے کی صورت میں لمف نوڈز (گھٹلیاں) سوج جاتی ہیں، جو عام طور پر گردن، بغلوں اور جڑوں میں محسوس کی جا سکتی ہیں۔بخار کے شروع ہونے کے چند دن بعد جلد پر نشانات (دانے) بننا شروع ہو جاتے ہیں۔ یہ دانے پہلے چہرے پر نمودار ہوتے ہیں اور پھر جسم کے دیگر حصوں تک پھیل جاتے ہیں، خاص طور پر ہاتھوں اور پیروں پر۔ یہ نشانات عام طور پر سرخ ہوتے ہیں اور بعد میں پیپ سے بھر جاتے ہیں۔

Back to top button