کالی مرچ صحت کیلئے کتنی فائدہ مند ہے؟ماہرین نے بتادیا

ماہرین صحت نے بتایا کہ کالی مرچ ایک معروف مصالحہ ہے جو نہ صرف کھانوں کا ذائقہ بڑھاتی ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بہت سے فوائد فراہم کرتی ہے۔

 ماہرین کے مطابق  کالی مرچ میں موجود پیپرین نامی مرکب نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور کھانے کو ہضم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔کالی مرچ جسم میں چربی کے خلیوں کو توڑنے میں مدد کرتی ہے، جو وزن کم کرنے کے عمل کو تیز کر سکتی ہے۔کالی مرچ میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جسم کو بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں اور مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔

منکی پاکس کی علامات کیا ہیں؟

ماہرین نے مزید بتایا کہ  کالی مرچ کا استعمال بلغم کو ختم کرتا ہے اور سانس لینے میں آسانی فراہم کرتا ہے، جس سے نزلہ اور زکام کی علامات میں آرام ملتا ہے۔پیپرین دماغی فعالیت کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے اور یادداشت کو تقویت بخشتا ہے۔کالی مرچ میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں جو جلد کو انفیکشن سے بچاتی ہیں اور جلد کو صاف اور شاداب رکھتی ہیں۔کچھ تحقیق کے مطابق کالی مرچ کا استعمال کینسر کی روک تھام میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ اس میں موجود پیپرین خلیوں کی غیر معمولی تقسیم کو روکتا ہے۔

Back to top button