حکومت پنجاب کا اسلام آباد کے شہریوں کو بھی دو مہینے کےلیے سستی بجلی دینے کا اعلان

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سے بجلی صارفین کو ریلیف کیئے 5بجلی کمپنیوں کو خطوط ارسال کردیئے گئے۔

پنجاب اور اسلام آباد کے صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف کےلئے بجلی کمپنیوں کو باضابطہ خطوط بجھوا دئیے گئے

سیکرٹری توانائی پنجاب ڈاکٹر نعیم رؤف کے اسلام آباد، لاہور، گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان کی ڈسکوز کو خطوط بھجوائے گئے ہیں۔خطوط کے ذریعے14روپے فی یونٹ کمی کے حکومتی پیکج کی رقم سے آگاہ کیاگیاہے۔آئیسکو، میپکو, گیپکو، فیسکو ، لیسکو 201 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے شہریوں کے بجلی بلوں میں کمی کریں گی۔بجلی کی اصل لاگت اور ریلیف کے درمیان رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی۔ بجلی  کمپنیوں کی جانب سے تقاضے پر پنجاب حکومت مطلوبہ رقم ڈسکوز کو منتقل کر دے گی۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیا

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے وزیراعلی مریم نواز شریف کے ہمراہ 16 اگست کو 14 روپے فی یونٹ بجلی میں کمی کا اعلان کیا تھا۔پنجاب اور اسلام آباد کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پنجاب حکومت 45 ارب روپے اپنے وسائل سے فراہم کرے گی۔ریلیف پیکج کے تحت اگست اور ستمبر کے دو ماہ میں 201 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں کےلئے بجلی کی قیمت کم کی گئی ہے۔

Back to top button