ایران،عراق سے زائرین کی واپسی کیلئے وزیراعظم نے کمیٹی بنادی

ایران اور عراق سے زائرین کی واپسی پر وزیر اعظم نے کمیٹی قائم کردی۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیکفیشن کے مطابق کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری وزارت مذہبی امور کریں گے، کمیٹی میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری میری ٹائم افئیرز شامل،کمیٹی میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی شامل ہیں۔کمیٹی زائرین کی بشمول سمندری راستے سے بحفاظت واپسی کو یقینی  بنائے گی۔وزارت مذہبی امور سیکرٹریٹ وزیر اعظم کو کمیٹی کی عملدرآمد پر رپورٹ پیش کرے گا۔کمیٹی زائرین کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنائے گی۔

 سندھ کی ساحلی پٹی پرسائیکلون طوفان ”اسنیٰ“کاخدشہ

نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت مذہبی امور کمیٹی کو سیکٹیریل سپورٹ فراہم کرے گی،کمیٹی وزیراعظم شہباز شریف کو سفارشات اور رپورٹ پیش کرے گی۔

Back to top button