چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کادورہ اومان،عسکری حکام سے ملاقاتیں

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ اومان،عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نائب وزیراعظم برائے دفاعی امور سید شہاب بن طارق،شاہی امور کے وزیر جنرل سلطان بن محمد اور چیف آف سٹاف وائس ایڈمرل عبد اللہ بن خامس الرئیسی سے بھی ملاقات کی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی  اومانی افواج کے سربراہوں اور چیئرمین سٹریٹیجک اینڈ ڈیفنس اکیڈمی سے بھی ملاقات کی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نےاومان کی عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں دو طرفہ دفاعی تعاون بشمول تربیت، سلامتی، انسداد دہشت گردی، دفاعی صنعت اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

پاک اومان  عسکری قیادت کا فوجی سطح دو طرفہ تعلقات کے ساتھ گہرے تذویراتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیاگیا۔

190ملین ریفرنس کی سماعت،عمران خان نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو ڈانٹ پلادی

اومانی عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا۔

Back to top button