جنگلات کا فروغ ترقیاتی ایجنڈے میں اولین ترجیح ہے، صدر مملکت

صدرمملکت آصف زرداری کاکہنا ہے کہ  جنگلات کا فروغ ترقیاتی ایجنڈے میں اولین ترجیح ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا مون سون شجرکاری مہم کیلئے پیغام میں کہنا ہے کہ مون سون شجرکاری مہم صرف ایک موسمی اقدام نہیں بلکہ ملک کے قدرتی حسن اور وسائل کے تحفظ کے قومی فریضے کا اہم پہلو ہے۔درخت زندگی کی اساس ہیں۔بڑھتے ماحولیاتی مسائل کے پیش ِنظر، شجرکاری کی اہمیت  اور بھی بڑھ گئی ہے،رسول اللہ ﷺ نے بھی درخت لگانے کی ترغیب دی ہے۔پاکستان کے کل رقبہ کا صرف 5% حصہ جنگلات سے ڈھکا ہے۔لکڑی کی بڑھتی مانگ اور دیگر زمینی استعمالات کے باعث جنگلات پر شدید باؤ ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ مون سون شجرکاری مہم ماحول پر دیرپا  اثر ڈالنے، نوجوان نسل کیلئے ایک سرسبز اور صحت مند مستقبل محفوظ بنانے کا موقع ہے،

جنگلات کا فروغ پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں اولین ترجیح ہے۔آپ اسکیلڈ گرین پاکستان پروگرام’ کے تحت بڑے پیمانے پر پودے لگانے کا ہدف حاصل کیا گیا، اسے بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا۔ڈیلٹا بلیو کاربن اقدام کے تحت، پاکستان نے 1990 سے مینگرووز کے رقبے میں 300 فیصد اضافہ کرکے مینگرووز بحالی میں کامیابی حاصل کی۔

ماہانہ 1سے200یونٹ والے بجلی صارفین فی یونٹ 14 روپے ریلیف سے محروم

صدرمملکت نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے سندھ میں 20 لاکھ سے زائد مینگرووز لگائے گئے۔عالمی مارکیٹ میں کاربن کریڈٹس کی تجارت سے 27 ملین ڈالر بھی کمائے گئے۔دی لیونگ انڈس پروگرام’ کا مقصد جنگلات کی کٹائی روکنا ہے

۔

Back to top button