ماہانہ 1سے200یونٹ والے بجلی صارفین فی یونٹ 14 روپے ریلیف سے محروم

 پنجاب میں ماہانہ 1سے200یونٹ بجلی استعمال کرنیوالوں کو 14روپے فی یونٹ  ریلیف نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ماہانہ 201سے500یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالوں کو فی یونٹ14روپے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی مہنگی نہیں کی گئی تھی، 200 یونٹ تک کے گھریلو صارفین میں دونوں پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین شامل ہوں گے۔بجلی کے ٹیرف میں ریلیف کا اطلاق اگست اور ستمبر 2024ء کے بلوں میں ہو گا۔بجلی بلوں میں ریلیف سےمتعلق درخواست نیپرامیں جائے گی۔

جنگلات کا فروغ ترقیاتی ایجنڈے میں اولین ترجیح ہے، صدر مملکت

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی بھی صوبہ اپنے بجٹ سے صارفین کو بجلی پر ریلیف دے سکتا ہے، نیپرا کی منظوری کے بعد پنجاب کی طرف سے بجلی کے ریلیف پر عملدرآمد ہو سکے گا۔

Back to top button