اسٹاک ایکس چینج تاریخ میں پہلی بار 86 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
پاکستان اسٹاک ایکس چینج نےنیا تاریخی سنگ میل عبور کرلیا ہے۔کاروباری ہفتے کےدوسرے روز تاریخ میں پہلی بار پاکستان اسٹاک ایکس چینج 86 ہزارپوائنٹس کی سطح عبور کرگئی ہے۔جہاں 100 انڈیکس 500 پوائنٹس بڑھ کر86410 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کےاختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 84 ہزار 910 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ گزشتہ روز 44 کروڑ 95 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جن کی مالیت 30 ارب روپے سےزائد رہی جب کہ گزشتہ روز مارکیٹ کیپٹلائزیشن 197 ارب روپے سے بڑھ کر 11 ہزار 77 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب گزشتہ روز پاکستانی روپے کےمقابلے انٹر بینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو ریکارڈ کیا گیا،جہاں ڈالر 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا،
یاد رہےکہ گزشتے ہفتے کےاختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔
8آئی پی پیزبجلی خریداری کےمعاہدےختم کرنےپرتیار