برگر میں چکن نہ ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے مینیجر پر گاڑی چڑھادی

ایک امریکی خاتون نے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے مینیجر پر برگر میں چکن کا ایک پیس کم نکلنے پر گاڑی چڑھادی
ادویات کیلئے اورنج بوتلوں کااستعمال کیوں کیاجاتا ہے؟
خاتون مبینہ طور پر اپنےآرڈر سے چکن کا ایک پیس موجود نہ ہونے کی شکایت لےکر ریسٹورنٹ واپس لوٹی۔جواب میں مینیجر نےگمشدہ چکن کے پیس کو برگر میں ڈال دیا۔
تاہم اس کےباوجود خاتون ناراض رہیں اور مینیجر کےمنہ پرتھوک دیا اور باہر نکل گئیں۔مینیجر خاتون کی گاڑی کی پلیٹ نمبر نوٹ کرنے کےلیے باہر آیا تاکہ پولیس کو شکایت کی جاسکے لیکن خاتون نے انہیں دیکھ لیا اور تیزی سے گاڑی بھگاتے ہوئےان پر چڑھادی۔خوش قسمتی سے مینیجر کوکوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا جب کہ خاتون کو گرفتار کرلیاگیاہے۔