دنیا کا سب سے بڑا مگرمچھ قید کے دوران ہلاک
آسٹریلیا میں قید دنیا کا سب سے بڑا مگر مچھ طبیعت ناسازی کےباعث ہلاک ہوگیا۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق مگر مچھ کی موت کے متعلق اعلان مرین لینڈ میلنیشیا کروکوڈائل ہیبیٹیٹ نےاپنےفیس بک پیج پر ہفتے کے روز کیا۔
فیس بک پوسٹ کےمطابق ایک ٹن سے زیادہ وزنی اور110 برس سے زیادہ عمر والے مگر مچھ کیسیئس کی صحت 15 اکتوبر کے بعد سےدن بدن خراب ہوتی جا رہی تھی۔
جاپان کا سب سے اونچا پہاڑ ماؤنٹ فیوجی برف سے محروم
ریاست کوئنز لینڈ کےشہر کینز کے قریب گرین آئی لینڈ میں قائم ہیبیٹیٹ نے مگر مچھ کی موت پرگہرےرنج کااظہا کیا اور کیسیئس کو مگرمچھ سے زیادہ خاندان کا ایک فرد قرار دیا۔
فیس بک پوسٹ میں بتایا گیا کہ کیسیئس نے37 برس کے وسیع عرصےتک اپنے بہترین دوست جارج کےساتھ خوب رہا۔ کیسیئس کوبہت یاد کیا جائے گا۔